ایرانی وزارت خارجہ: شام میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی شام اور دمشق کے نواحی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے نئے فضائی اور زمینی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے اس جارحیت کی مذمت، فیصلہ کن ردعمل اور صیہونی حکومت کی لاقانونیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی شام اور دمشق کے نواح  میں غاصب صیہونی حکومت کے نئے فضائی اور زمینی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اور جارحانہ اقدامات کے خلاف خبردار کیا اور عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے ان اقدامات کی مذمت اور صیہونی حکومت کی لاقانونیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے 1974 کے معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے بقائی نے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ شام کی سرزمین کے بعض حصوں پر قبضہ اور ملک کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزی جرم ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت  اور  بین الاقوامی امن و سلامتی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی جوابی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .